کراچی : رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، پانچ دہشت گرد گرفتار
Posted on November 30, 2014 By Geo2 Webmaster کراچی, مقامی خبریں
Target Operation
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں ابراہیم گوٹھ اور بلا ل کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ چھاپے مارکر پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
سندھ رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ابراہیم گوٹھ اور بلا ل کالونی میں ٹارگٹڈ چھاپے مارے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپوں کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ گرفتار دہشت گرد حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں ملوث ہیں۔