کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف رینجرز کی کارروائیان جاری ہیں۔
گزشتہ رات رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 16 ملزمان کو گرفتار کیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ رینجرز نے جہانگیر آباد، نارتھ ناظم آباد، بروہی گوٹھ الفلاح کالونی، فقیر کالونی اور گارڈ کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔