کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 120 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا۔
جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز اور پولیس نے لیاری، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ، بن قاسم، گلستان جوہر، گلشن اقبال، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور پی آئی بی سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ چھاپے مارے اور ایک سو بیس ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ٹارگٹ کلرز اور اشتہاری شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارود برآمد ہوا۔