کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور گینگ وار ملزم سمیت 11 ملزمان کر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لی۔
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی بستی گلشن مزدور میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں خواتین سمیت رینجرز کے چار سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آپریشن جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
رینجرز نے علاقے محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی۔تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں اور گینگ وار ملزمان سمیت 11 گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے کلاشنکوف اور رپیٹر سمیت 13 مختلف ہتھیار برآمد ہوئے۔