کراچی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں ،21 ملزمان گرفتار اسلحہ بر آمد

Karachi targtd actions

Karachi targtd actions

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 15 کاروائیاں کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں راشد منہاس روڈ پر واقع ملینم مال، پرانی سبزی منڈی، پھول پتی لین۔

کھارادر، ضیا کالونی، تنویر کالونی، بلدیہ ٹاون، جمشید روڈ، صنوبر ہائٹس، میٹرول سائٹ، نور محمد گوٹھ، کھوکھر اپار اور علی بروہی گوٹھ میں کی گئیں۔کاروائیوں کے دوران بھتا خوروں ، ٹارگٹ کلرز اور گینگ وار اور کے ملزمان کے 21 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بھی بتایا جاتاہے۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب کلب، جماعت خانہ اور کھڈا مارکیٹ کے علاقوں میں اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔