کراچی : رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 30 افراد زیر حراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، حراست میں لیے گئے افراد میں ایک مسجد کے پیش امام اورکئی سیاسی کارکن شامل ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابقسند باد گوٹھ، لاسی گوٹھ، میکاسا اپارٹمنٹ، پختون آباد، لسبیلہ چورنگی اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

کارروائیوں میں بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 30 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، زیرحراست افراد میں کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبہے میں ایک مسجد کے پیش امام اورکئی سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ رات گئے گلبہار کے علاقے محمد آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔ رینجرز کی نفری نے 2 گلیوں کا محاصرہ کیا تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔