کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ضیا کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی میں سائٹ کے علاقے ضیا کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے،علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق علاقے میں آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔ چار گھنٹے سے جاری آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے تاہم رینجرز کی جانب سے میڈیا کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔