کراچی : زیادتی کا شکار لڑکی طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے

Police Officers

Police Officers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زیادتی کا شکار لڑکی کو طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے لڑکی کا بیان قلم بند کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

نارتھ ناظم آباد کی لڑکی کو طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔