لاہور (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کراچی میں را کے ایجنٹوں کا پھر سرگرم ہونا تشویشناک ہے۔ امریکہ اور بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ کراچی کا امن تباہ کرنے میں عالمی قوتوں کا ہاتھ ہے۔
رمضان کا تقدس پامال کرنے والے تمام ٹی وی شوز بند کئے جائیں۔ افغان حکومت بیرونی طاقتوں کے بجائے علاقائی مفاد میں فیصلے کرے۔عید کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجابکی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عید کے بعد حکومت کی وکٹیں گرنا شروع ہو جائیں گی۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر تشویشناک ہے۔کراچی میں بد امنی کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔امجد صابری کا قتل کراچ میں امن کے دعووں کی نفی ہے اور کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے۔
ریاستی عدالتوں پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہے۔صاحبزاد ہ حامد رضا نے کہا کہ رمضان کا تقدس پامال کرنے والے ٹی وی پروگراموں پر پیمرا کی مجرمانہ غفلت افسوسناک ہے۔رمضان نشریات کی حدود کا تعین ضرور ی ہے اور ان حدود کو پامال کرنے والوںکو سزا دینا بھی ضروری ہے۔