کراچی (جیوڈیسک) گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچی آبادیاں شہر پر بدنما داغ ہیں۔
کچی آبادیوں میں اضافے کی وجہ سستے مکانات کی تعمیر میں کمی ہے۔ انہوں نے ایسوسی ایشن اف بلڈز اینڈ ڈیویلپرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سستے مکانات کی تعمیر کے لیے منصوبہ بنائے زمین وہ دینگے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے تسلسل کو برقرار رکھا جائیگا۔