کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کے چھاپے، 7 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 7 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کاروائیاں محمد نگر ، لیاقت آباد ایف سی ایریا، کالا پل کے قریب اور لیاری کے علاقوں میں کی گئیں۔

کاروائیوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے بھتہ خور کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جبکہ پکڑے جانے والے ملزمان دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے، جن سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔