کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق سائٹ کے علاقے میں پولیس اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے درمیان مقابلےہوا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 پستول اور مشین گن برآمد ہوئی ۔ملزمان نے ایس ایس یو کے اے ایس آئی حامد خٹک کو بھی قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھتا خوری، ڈکیتی، پولیس اہلکاروں کے قتل کی واردات میں ملوث تھے۔