گجرات: کراچی میں جیو نیوز ٹی وی کے نمائندوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف PFUJ کے مرکزی صدر رانا محمد عظیم کی کال پر گجرات یونین آف جرنلسٹس نے صدر شاہد اختر چوہدری اور جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال کی قیادت میںفوارہ چوک میںاحتجاجی مظاہر ہ اور ریلی کا اہتمام کیا احتجاجی مظاہرے میں گجرات یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ سول سوسائٹی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اور انجینئر ارشد جعفری اور سینئر صحافی آفتاب عالم کی شہادت پر قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کے اور حکومت وقت سے صحافیوں کے تحفظ کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین فوارہ چوک سے پران اڈہ تک ریلی بھی نکالی۔ احتجاجی مظاہرہ میں صدر شاہد اختر چوہدری، جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال، سینئر صحافی باقر رضوی،ممتاز کالم نگار افتحار بھٹہ، صغیر احمد قمر ،سید عابد علی، چوہدری طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کیلئے نہایت غیر محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے اس کے باوجود یہاں مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں کام کرنے والے صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے صحافیوںکے تحفظ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرہ میں آج جو شعور عوام میں بیدار ہوا ہے اس میں صحافیوں کی انتھک محنت شامل ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہر طبقہ کے لوگ اپنے حقوق کی آواز اسی میڈیا کے ذریعے حکام بالا تک پہنچاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے صحافتی اداروں کے مالکان کی طرح حکومت وقت بھی صحافیوں کی سیکیورٹی کے بارے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔یہی وجہ ہے کہ آج ہر ماہ ملک بھر میں دہشت گرد صحافیوں کی جان و مال سے کھیلتے ہیں۔
مظاہرین نے پاک افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے بھی پاک آرمی ہی لائحہ عمل ترتیب دے۔ مظاہرے کے اختتام پرشرکاء نے شہید صحافیوں کیلے فاتحہ خوانی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں محمد اسماعیل،عمر چوہدری،مہر شوکت علی ،میاں مخد و م حسین، ڈاکٹر انصر ملک، فیصل گجر، زاہد حسین ،اورنگزیب عالمگیر شاکر،وقار جمیل، فیض رسول، فیصل بٹ، وحید سیال،شبیر احمد خیالی، حافظ اشتیاق، ذیشان کپور،شبیر احمد باجوہ،راجہ وقاص،نوید انور،محمد ندیم، عامر سرفراز، صاحبزادہ فیضان، ظہیر احمد،شہزاد احمد،اسحاق کیانی، فیصل ادریس بٹ،کے علاوہ سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Geo News Representatives Targeted killings Against Protest