کراچی (جیوڈیسک) کھارادر میں واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صبح سویرے کھارادر میں ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔
خوش قسمتی سے زمیں بوس ہونے والی عمارت خالی تھی، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقہ مکینوں کے مطابق رہائشی عمارت کو گزشتہ روز خستہ حالی کے سبب خالی کرا لیا گیا تھا، منہدم عمارت میں 15 سے زائد فلیٹ موجود تھے۔
منہدم ہونے والی عمارت کے گرنے کے بعد پولیس اور ریسکیوں سمیت کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ایمرجنسی ٹیموں نے کسی بھی نقصان سے بروقت بچنے کے لئے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کر دیئے تھے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عمارت 1983 میں بنی تھی، لیکن عمارت کی خستہ حالی کے سبب کچھ دنوں سے عمارت کا کا کچھ حصہ گرنا شروع ہو گیا تھا، جس کے سبب عمارت کے رہائشیوں نے بروقت بلڈنگ کو خالی کرالیا، اور بروقت اختیاطی تدابیر اختیار کرنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔