کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سانحہ سی ویو کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی کے باجود بڑی تعداد میں لوگ سمندر پہنچے تاہم پولیس حرکت میں آگئی۔
اور دفعہ 144 پر عمل درآمد شروع کرادیا۔عید کی تعطیلات میں سمندر میں ڈوبنے والے 39 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی گئیں۔سانحے کے بعد سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ ، نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
اور ہیلی کاپٹر ، بوٹس اور غوطہ خوروں کی مدد سے 32 لاشیں گہرے سمندر سے نکالی تھیں۔ اس سانحہ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی اور سی ویو آنے والی سڑکیں بھی بیریئر لگاکر بند کردی گئی تھیں۔
اتوار کے روز پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں فیملیز ساحل پر پہنچ گئیں، جنہیں روکنے کےلئے انتظامیہ اور پولیس موجود نہیں تھی۔ فیملیز کے بلا روک ٹوک ساحل پر پہنچے کی بالآخر پولیس حرکت میں آگئی جس نے ساحل پر موجود لوگوں کو ساحل سے ہٹادیا۔