12 دسمبر کو کراچی کی سڑکوں پر عوام کا سمندر سراپا احتجاج ہو گا۔ احسان شاہ شیرازی

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماءاحسان شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ 12 دسمبرکو کراچی کی سڑکوں پر عوام کا سمندر سراپا احتجاج ہو گا۔

تبدیلی کی تحریک میں شہداء کا لہو شامل ہوچکا ہے اب ظالم و جابر حکمرانوں کے کاندھے پر بے گناہوں کا خون بھی شامل ہوگیا ہے تحریک انصاف کی تبدیلی کے لئے ملک گیر تحریک عوامی حقوق غضب کرنے والے حکمرانوں کے تخت و تاج کو ملیہ میٹ کردے گا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائوس میں 12دسمبر2014ء کو تحریک انصاف کی احتجاج کے حوالے سے منعقدہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کراچی کے تمام اضلاع سے کارکنان اور رہنماء موجود تھے احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ اب وہ دن دور نہیں جب نواز شریف اور زرداری کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائے گا۔

پاکستان کے مظلوم عوام اب جاگ چکے ہیں اور عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں احسان شاہ شیرازی نے کارکنان پر زور دیا وہ 12 دسمبرکو احتجاج کے حوالے سے شہر کراچی کے چپے چپے میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے اور عوام کو حکمرانوں کے مظالم سے آگاہ کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں شہر کراچی کے عوام 12دسمبرکو تاریخی احتجاج کرینگے اور انشا اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کو حکمرانوں کے ظلم سے نجات دلا کر انصاف کی فراہمی یقینی بنا ئے گی۔