کراچی: سچل، سہراب گوٹھ، لیاری میں پولیس مقابلے، 6 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سچل، سہراب گوٹھ اور لیاری میں رات گئے مبینہ مقابلے ہوئے جن میں 6 ملزمان کے ہلاک ہوئے ہیں۔ سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے مدینہ کالونی گائے منڈی کے قریب 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤ ں نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں کے قبضے 2 ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار 2 ملزمان کو ہلاک کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا ، چاکیوڑہ تھانے حدود میں لیاری گینگ وار کے ملزمان نے چرغہ ریسٹورنٹ سے زوہیب نامی شخص کو اغوا کر کے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔