MSO کراچی کے ناظم صدیق شیرازی کے ہمراہ مرکزی رہنماؤں کا کراچی کے تعلیمی اداروں کا دورہ

Karachi

Karachi

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی ناظم عمومی رانا عثمان نے کراچی بھیج کر تمام زونوں کا دورہ کیا ،مشرقی زون جنوب مشرقی زون، کالج زون ، شمالی زون ، سنیٹرل وغربی زون کادوہ کرتے ہوئے انہوںنے ذمہ دران وکارکنان سے تنظیمی وتعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا انہوںنے کہاکہ ایم ایس او طلبہ کی واحد تنظیم ہے جو ہر قسم کے متعصبانہ اور فرقہ وارانہ نعروں سے کوسوں دور رہ کر طلبہ کو تعلیم ، اخوت اور بھائی چارگی کا درس دیتی ہے۔

حقیقی معنوں میں نوجوانوں کے اندر جزبہ حب الوطنی اور استحکام پاکستان کیلئے کوشاں طلبہ تنظیم ہے ، اس موقع پرکراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی ،ناظم عمومی انور علی صدیقی ، ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی اور جناب وزیر گل اور زونل ناظمین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدیق شیرازی نے رانا عثمان صاحب کو ان کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور ذمہ داران وکارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رانا عثمان کے ہمراہ صوبائی ذمہ داران غفران اللہ ہزاروی اور اکرام اللہ خیلوی بھی موجود تھے۔