کراچی: سعید آباد کے علاقے سجن گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سعید آباد کے علاقے سجن گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران 300 اہلکار شریک ہیں۔ سعید آباد کے علاقے سجن گوٹھ میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہے۔

َ جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن میں 300 رینجرز اہلکار شریک ہیں، جن میں انسداد دہشت گردی ونگ اور خواتین اہلکار بھی شریک ہیں، آپریشن کے دوران بعض مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے