کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سفاری پارک میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار شہید، کئی جوان زخمی ہو گئے۔ مقابلے میں تین ملزمان بھی مارے گئے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سفاری پارک میں صبح سویرے شروع ہونے والا پولیس مقابلہ چار گھنٹے تک جاری رہا۔ جرائم پیشہ افراد نے جھاڑیوں میں مورچہ بند ہو کر بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قاسم غوری سمیت تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو ایس ایچ او سمیت کئی جوان زخمی ہوگئے۔ صورت حال پولیس کے قابو سے باہر ہونے لگی تو مزید نفری کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی بلا لیا لیکن ملزمان کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑا۔
ایس ایس پی عمران شوکت کے مطابق ملزمان اونچی جگہ پر مورچہ بند ہو کر پولیس پر فائرنگ کر تے رہے۔ زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے شہید اہلکاروں کیلئے 20 بیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے