کراچی : ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے لایا جانے والا 22 ٹن کوئلہ چوری

Coal

Coal

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے کر آنے والی سپیشل دوسری ٹرین کی ایک بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب ہو گیا۔

چینی حکام کی نشاندہی پر محکمہ ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے آنے والی چین کی دوسری ٹرین 18 بوگیوں پر مشتمل تھیں اور ہر بوگی میں 22 ٹن کوئلہ تھا ٹرین ساہیوال سٹیشن پر پہنیچی تو پوری ایک بوگی خالی تھی۔

22 ٹن کوئلہ زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ریلوے گارڈز نے اے ایس ایم کو اطلاع دی کہ بوگی نمبر 96329 میں کوئلہ نہیں تھا۔

جبکہ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین چلنے کے بعد بہاولپور کے قریب گلاب ریلوے سٹیشن پر کچھ دیر کے لیے رکی تھی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔