کراچی: سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص حساس ادارے کا اعلیٰ افسر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا جو بعد ازاں چل بسا۔ جاںبحق ہونے والا شخص حساس ادارے کا اعلیٰ افسر تھا۔