کراچی: سلیم شہزاد کی 24 گھنٹے میں آمد متوقع، عشرت العباد بھی اسی ماہ پہنچیں گے

Saleem Shahzad-Ishrat Ul Ebad

Saleem Shahzad-Ishrat Ul Ebad

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ رہنماء سلیم شہزاد نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ سلیم شہزاد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں موجود ہوں اور 48 گھنٹے میں وطن واپس آ جاؤں گا۔

سلیم شہزاد نے اعلان کیا کہ مستقبل کے حوالے سے جلد اہم فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے الزامات لگائے گئے، سب کا جواب دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے رینجرز سے تعاون کرنا چاہئے۔ سلیم شہزاد اس سے قبل اگست دو ہزار سولہ میں بھی وطن واپسی کا اعلان کر چکے ہیں۔

دوسری جانب، ڈاکٹر عشرت العباد بھی اسی ماہ کراچی پہنچ رہے ہیں۔ کیا متحدہ کا نیا دھڑا بنے گا یا پرانا مضبوط ہو گا؟ عوام نئی سیاسی قلابازیوں کے نظارے کے منتظر ہیں۔