کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے جنرل راحیل شریف کی جانب سے ایران سعودیہ تنازعہ کی ثالثی کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کردار کے عالمی اعتراف اور پٹھانکوٹ حملہ میں پاکستانی تعاون کے باجود بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا پاکستانی تفتیش کاروں کو پٹھان کوٹ ایئر بیس تک رسائی دینے سے انکارکیساتھ دھمکی آمیز رویہ و بیانات ایران سعودیہ اختلافات کا فائدہ اٹھاکر پاکستان کیخلاف بھارت کی جانب سے کسی بڑی جارحانہ کاروائی کا عندیہ ہے جس کا ادراک پاکستان کی عسکری قیادت کو ہوچکا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف نے ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا خود بیڑہ اٹھالیا ہے جس میں انہیں حکومت اور وزیراعظم کی مکمل معاونت و تعاون بھی حاصل ہے اسلئے قوم کو یقین ہے کہ دہشتگردی کیخلاف صف آراءہونے والے سربراہ عساکر جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان نے جس طرح دہشتگردوں اور دہشتگردی کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان سمیت دنیا کو پر امن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح کامیاب ثالثی کے ذریعے ایران سعودیہ اختلافات و تنازعہ کے خاتمہ اور برادرانہ تعلقات کی بحالی کے ذریعے جنگ کے خطرات ٹال کر پاکستان کیخلاف جارحیت کی بھارتی سازشوں کو بھی ناکام بنائیں گے اور مسلم بلاک کے پر امن مستقبل کو بھی محفوظ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کی جانب سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مساجد میں محکمہ مذہبی امور کا تیار کردہ سرکاری خطبہ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس منصوبے سے مساجد کو بنیاد پرستی اور فروعی صف بندی کیلئے استعمال کرنے کی روایت کی حوصلہ شکنی و فرقہ واریت کا خاتمہ اور مذہبی آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا بشرطیکہ محکمہ مذہبی امور غیر جانبداری کے ساتھ اپنا مذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے خطبات تیار کرے لیکن اگر اس منصوبے کے ذریعے حکومتی نا اہلیوں ‘ ناقص پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کے ساتھ اسلامی اصولوں کے منافی حکمرانوں کی حرکات کیخلاف مذہبی حلقوں و تنظیموں کی جانب سے اٹھنے والی آواز کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج حکمرانوں کے حق میں نہیں بلکہ ان کیخلاف آئیں گے اور حکومتی اقدامات سے اس بات کا مظہر ہیں کہ حکمران طبقہ پر خود اپنے ہی پا ¶ں پر کلہاڑا مارنے کا شوق سوار ہے جو خود حکمرانوں اور عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ جمہوری نظام کیلئے بھی ضرررساں ثابت ہوگا ۔ بعدازاں گجراتی سرکار نے کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف و بری کئے جانے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات کے باوجود سب کو عدالتی فیصلہ کا احترام کرنا چاہئے اور اشتعال انگیزی سے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی بجائے آئینی و قانونی راہ اپنانی چاہئے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں وفاق پر حکمران جماعت کے مفادات کی ترجیح و جانبداری اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے نام کی تبدیلی کے بعد فعال رہنے کے حقائق وزیراعظم اور ان کی حکمران جماعت و ارباب اختیار و اقتدار کی آنکھ سے پوشیدہ اور ان کیلئے حیرت انگیزہوں کیونکہ ان کی آنکھ پر لگے مفادات کے چشمہ سے صرف وہی کچھ دکھائی دیتا ہے تو وہ دیکھنا چاہتے ہیں مگریہ حقائق نہ تو عوام سے پوشیدہ ہیں اور نہ ہی ان کیلئے ان میں کوئی نئی بات یا حیرت انگیز پہلو ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین و دیگر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود بلاول کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر غیر جانبدارانہ اور تیز رفتار عملدرآمد کیلئے ہم بلاول بھٹو زرداری کے مطالبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت اور فوج کے سربراہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک و عوام دشمن کالعدم تنظیموں کو نام بدل کر کام کرنے سے روکا اور ان کا قلع قمع کرنے کیساتھ حکومت میں شامل ان کے سرپرستوں اور ہمدردو ں کا بھی مکمل احتساب کیا جائے اور بلاول بھٹو کے بیانات کو مخالفانہ بیان بازی قرار دے کر نظر انداز کرنے کی بجائے قومی و ملکی مفاد میں اس پر سنجیدگی سے غور کیا اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی کا قلع قمع ہو سکے۔