کراچی : سعود آباد سرجانی ٹاون میں پولیس کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے کراچی کے علاقوں سعود آباد اور سرجانی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ پولیس نے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین ملزمان شہزاد افضل، محمد ثاقب اور محمد ارسلان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول ، چار چھینے ہوئے موبائل فونز، اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس سے قبل پولیس نے سرجانی ٹاون کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث تھے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔