کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کشیدگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اسکول، پیٹرول پمپ اور جلدی کھلنے والی دکانیں بند کرادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی شہر کی صورتحال کشیدہ ہے اور نامعلوم افراد نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس بند کرادیے۔
جبکہ اسکول اور جلد کھلنے والی دکانیں بھی بند ہیں۔ کورنگی کے علاقے ناصر کالونی جمپ کے قریب مسافر کوچ کو آگ لگا دی گئی، لیاقت آباد کے علاقے میں مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے، جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔