صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کے بجٹ اور ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران سید قائم علی شاہ نے سندھ کے بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری سے سینٹر رحمان ملک نے بھی ملاقات کی اور ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ رحمان ملک نے صدر مملکت کو لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔