کراچی: سمندرمیں ڈوب کر جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی

Sea

Sea

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آج کلفٹن کے ساحل سے مزید 6 لاشیں نکال لی گئیں۔ سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق افرادکی تعداد 18 ہو گئی۔ گزشتہ روز کراچی کے سمندر میں ڈوب کر کئی افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل تھے۔

رات کو سمندر میں ڈوبنے والوں کی تلاش روک دی گئی تھی۔ صبح کلفٹن سی ویوپر سمندر میں ڈوبنے والےافراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع ہوا تو مزید 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

اس طرح سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ سمندر میں نہانے پردفعہ 144 کی پابندی ہے۔ عید کے روز اس ناگہانی موت پر لواحقین شدت غم سےنڈھال ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غوطہ خورہوتے تویہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔قبل ازیں سمندرمیں ڈوب کر جاں بحق ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کی گئیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔