کراچی: سی ویو سانحے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم

Sea View

Sea View

کراچی (جیوڈیسک) سی ویو سانحے کی تحقیقات کےلیے 3 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی سربراہی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ملک اسرار کریں گے۔

کمیشن کے ممبران میں سیکریٹری داخلہ سندھ اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن بھی شامل ہیں۔ کمیشن 5 دن کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔