کراچی : سرچ آپریشن کے دوران 48 افراد گرفتار

Karachi Search Operation

Karachi Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن، 48 افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کئے گئے۔ کراچی رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مخلتف اقسام کے ہتھیار برآمد کر لئے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن شیر محمد بلوچ گوٹھ، بکرا پیری ملیر، رنچھوڑ لائن، شاہ رسول کالونی، شیریں جناح کالونی، فیصل ٹان اور گلبہار میں کئے گئے۔ گلستان جوہر میں رینجرز آپریشن کے بعد نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور کاروبار بند کرا دیا۔

پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سبزی منڈی سپر ہائی وے کے عقب میں واقع جنجال گوٹھ اور اس کے اطراف آپریشن کیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا تاہم تلاشی کے دوران کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔