کراچی (جیوڈیسک) ضلع وسطی میں 19 نومبر کو انسداد پولیس مہم شروع کی گئی تھی لیکن سیکورٹی فراہم نہ کئے جانے کے باعث کراچی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں یہ مہم شروع نہیں کی گئی اور اسے 25 نومبر موخر کر دیا گیا۔
آج بھی یہ مہم ملیر، ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ کے اضلاع میں ملتوی کر دی گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے جب تک سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی یہ مہم شروع نہیں ہو سکتی۔