کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس نہ دیئے جانے کے باعث کراچی کی پانچ حساس یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاوٴ کی مہم شروع نہ ہوسکی، شہر کی 23 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔ کراچی میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔
گڈاپ کی یوسی 4 گجورو، یوسی 5 سونگل اور یوسی 8 منگھوپیر میں سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔ گلشن اقبال یوسی 10 پہلوان گوٹھ، گلشن اقبال یوسی 11 میٹرول، گلشن اقبال یوسی 12 گلزار ہجری، گلشن اقبال یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ یوسی 1 گلشن غازی، بلدیہ ٹاوٴن یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، بلدیہ ٹاوٴن یوسی 3 اسلام نگر، بلدیہ ٹاوٴن یوسی 4 نال آبادی، اورنگی ٹاوٴن یوسی 1 مومن آباد، اورنگی ٹاوٴن یوسی 13 بلوچ گوٹھ ، اورنگی ٹاوٴن یوسی 2 ہریانہ کالونی، سائٹ ٹاوٴن یوسی 7 بنارس کالونی، سائٹ ٹاوٴن یوسی 8 قصبہ کالونی، سائٹ ٹاوٴن یوسی 9 اسلامیہ کالونی، صدر یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ یوسی 8 شفیق محل شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر خمیسانی کے مطابق بن قاسم کی تین اور لانڈھی کی 2 یوسیز میں سیکورٹی نہ ملنے کے باعث انسداد پولیومہم کل تک ملتوی کردی گئی ہے، جبکہ 19 یونین کانسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ متعلقہ یونین کونسلوں میں مکمل ناکا بندی اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہو گی۔