کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شہر میں تین روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اورنگی ٹاون میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
ایڈیشنل آئی جی کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ نے 20 جنوری تا 22 جنوری موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم بچے خواتین، بزرگ اور صحافی پابندی سے مستثنی ہونگے۔