کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سیکورٹی خدشات کے تحت وزیر اعلیٰ ہائوس جانے والے راستے کنٹیرز لگا کر بند کر دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ ہائوس جانے والے راستوں پر رات گئے اچانک کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سیکورٹی خدشات کے تحت ڈاکٹر ضیا الدین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔
دوسری جانب رات گئے نارتھ کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سماجی کارکن خرم زکی کے اہل خانہ نے آج وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج اور خرم زکی کی نماز جنازہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔