کراچی (جیوڈیسک) کریم آباد میں چھ مسلح ملزمان ڈکیتی کیلئے بینک میں داخل ہوئے تو بینک کے محافظ حرکت میں آ گئے ۔ ڈاکوئوں نے سکیورٹی گارڈز کو قابو کرنے کی کوشش کی تو سکیورٹی گارڈز ایکشن میں آ گئے اور ڈٓاکوئوں کا بھرپور مقابلہ کیا ۔
ابھی ڈاکوئوں اور سکیورٹی گارڈز میں مسلح تصادم جاری تھا کہ بینک کے اندر موجود سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد ڈاکو موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے بہادری دکھانے پر بینک کے محافظوں کو انعامی رقم سے نوازا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔