کراچی : تنظیم محب وطن روشن پاکستان( ایم آر پی) کے وائس چیئرمین اسلم خان نے کہا ہے کہ ملک بلخصوص شہر قائد بد امنی و دہشت گردی کا متحمل نہیں ،یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامت کئے جائیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت علی آخر وقت تک کفار سے برسرے پیکار رہے اور آخر اسلام کیخاطر اپنی جان بھی قربان کردی سید ناعلی المرتضیٰ کاکردار پوری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہسیدناحضرت علی کی شہادت باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور اسلام کے پرچم کو بلند رکھنے کا درس دیتی ہے علماء کرامسیدناعلی المرتضیٰ کے یوم شہادت کے موقع پرایک دوسرے کے جذبات کا خاص خیال رکھیں۔