کراچی کےحساس مقامات پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ

Pak Army

Pak Army

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ملیر کینٹ سے پاک فوج کے دستے روانہ ہو گئے ہیں، پاک فوج حساس مقامات کی سیکیورٹی سنبھالے گی۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد ممکنہ حملوں کے پیش نظر کراچی میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور شہر کے حساس مقامات پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔حساس اور اہم مقامات میں ائیر پورٹ، سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔