کراچی : سنگین جرائم میں مطلوب محفوظ اللہ عرف بھالو پولیس مقابلہ میں ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پیرآباد میں پراچہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ ملزم اور کٹی پہاڑی کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والا ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا، لیکن پولیس کو ملزم کی لاش نہیں ملی۔ ایس پی اورنگی چوہدری اسد کا دعوی ہے کہ پیرآباد کے علاقے میں پراچہ قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ ہوا،پولیس مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ ملزم اور کٹی پہاڑی کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والا ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

مارا جانے والا ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کٹی پہاڑی کے علاقے سے اپنا نیٹ ورک چلا تا تھا،ملزم دستی بم اور کریکر حملوں، بھتہ خوری، رینجرز اہلکاروں پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا، پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کا ماضی میں ایک سیاسی جماعت سے بھی تعلق تھا جسے بعد میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

پولیس مقابلے میں مرنے والے ملزم کی لاش تاحال پولیس کو نہیں ملی۔ کراچی میں کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں محفوظ اللہ عرف بھالوہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بھالو ٹارگٹ کلنگ اور بھتاخوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔