کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ کے قریب سے منشیات فروشی اور سنگین جرائم میں ملوث عباس فریدی گرفتار کر لیا گیا، محمودآباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عباس فریدی اندرون ملک پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے ملزم عباس فریدی کو تین روز پہلے حراست میں لے لیا۔ عباس فریدی کٹی پہاڑی کے علاقے میں منشیات کے سب سے بڑے اڈے کا مالک ہے۔
ایک سال پہلے دنیا نیوز نے ملزم عباس فریدی کے منشیات کے اڈوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد اے این ایف اور پولیس نے اس کی گرفتاری کی متعدد کوششیں کیں۔
محمود آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم جعفر بلوچ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسنائپر رائفل اور 2 کلو منشیات برآمد کر لیں۔ ملزم پولیس مقابلوں اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔