کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے پاک کالونی کراچی میں بارش کے متاثرین میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق امدادی راشن میں آٹا، چاول، دالیں، چائے کی پتی، خشک دودھ، گھی، تیل، مصالحہ جات، نمک، مرچ، بچوں کا دودھ، بسکٹ کے پیکٹس اور منرل واٹر سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا صابن، برتن وغیرہ شامل تھیں۔
امدادی سامان کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب خان، ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر کے ذمہ داران نے بارش اور سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔