کراچی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک نے 6 اور 9 سیٹر رکشا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے ان کی تیاری روکنے کی سفارش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ٹریفک پولیس کراچی نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6 اور 9 سیٹر رکشے غیر قانونی ہیں
ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور حادثات میں اضافے ہورہے ہیں، اس لئے ان رکشا کی تیاری روکنے کے لیئے اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث ہر روز لاکھوں افراد 6 اور 9 سیٹر رکشوں میں سفر کرتے ہیں۔