کراچی (پ ر) صدر پبلک ایڈکمیٹی جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی محمد عمران بیگ نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی گندگی، غلاظت اورسیور یج کے نا قص انتظام کے باعث ابترصورتحال سے دوچار ہے، سیوریج کا تباہ نظام عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے۔
صفائی ستھرائی کا مؤثر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی علاقے کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں، سیوریج سسٹم اور انفرا انسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں۔گٹر کے پانی سے سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے حفظانِ صحت کے مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں،جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن اٹھ رہا ہے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہو رہا ہے اور المیہ ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے نارتھ کراچی اور خصوصاً سیکٹر 11-A،11-B،11-Cکے مکینوںکوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔ نمازی، اسکول وکالج جانے والے طلبہ، خواتین، دکانداروں، خریداروں، راہگیروں کے لئے پیدل چلنا مشکل ہوگیا ہے۔
محمد عمران بیگ نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہریوں کودرپیش مسائل و مشکلات کے حل کے لئے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے تاکہ شہریوں کو مسائل سے نجات مل سکے۔
Poor Sewage Management
Poor Sewage Management
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320