کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ شاہ فیصل تھانے کے قریب رینجرز اہلکاروں نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا۔ کار نہ رکنے پر رینجرز اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے کار میں سوار غلام حیدر نامی شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شاہ فیصل تھانے کے باہر جمع ہو گئی اور واقعے میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد شاہ فیصل تھانے پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔