کراچی(جیوڈیسک)کراچی شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے چھاپے مار کر ایک سیاسی جماعت کے عہدے دار سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شاہ فیصل کالونی کے علاقوں عظیم پورہ اورگرین ٹاون میں چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران گرین ٹاؤن سے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 4 افراد کو جبکہ عظیم پورہ سے3 افراد کوحراست میں لیا گیا ، زیر حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔