کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ لطیف ٹاوٴن میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں رینجرز کے ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں، آپریشن میں خواتین اہلکار اور رینجرز کے کمانڈوز کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شریک ہیں، کاروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے مشتبہ افراد کے گھروں میں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔