کراچی: شاہدآفریدی کو بحریہ ٹان میں پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی(جیوڈیسک) ایشیاکپ میں شاہدآفریدی نے بھارتی ٹیم کے جبڑوں سے فتح چھین لی، بوم بوم نے ایسی دھوم مچائی کہ سب دیکھتے رہ گئے۔ اس طلسماتی بیٹنگ سے آفریدی نے جہاں کروڑوں پرستاروں کے دل جیت لیے، وہیں ملک ریاض نے انہیں بحریہ ٹان میں ایک کنال کا پلاٹ دینے کااعلان کردیا۔

کراچی میں ہونیوالی تقریب میں شاہدآفریدی کوپلاٹ کے دستاویزات دیئے گئے۔ شاہدآفریدی نے کہا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ٹیم کیلئے کچھ کردکھاناچاہتے ہیں۔ شاہدآفریدی نے کہاکہ انہیں گرین شرٹس پرمکمل بھروسہ ہے لیکن ٹیم کوخوب محنت کرناہوگی۔ بحریہ ٹان سندھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزین ملک نے کہا کہ شاہدآفریدی نے مثالی کارکردگی دکھا کرسب کے دل جیت لئے۔