کراچی، ملزمان شمشاد، یاسر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان شمشاد اور یاسر کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارہ اگست تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان شمشاد اور یاسر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 12 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 12 اگست سے قبل تمام تحقیقات مکمل کرلی جائیں۔ گزشتہ روز رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے رہ نما فاروق ستار کی رہائش گاہ کے قریب سے ملزمان شمشاد اور یاسر کو گرفتار کیا تھا۔