کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہین افغان فٹ بال کلب کے زیر اہتمام بلدیہ ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آک کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ،فائنل میچ جیت کر کلری اسٹار نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ کلری اسٹار اور ماری پور گرین کے مابین کھیلا گیا جسے کلرسی اسٹار نے 3-1سے جیت لیا کھیل کی خاص بات کلری اسٹار کے اسٹار فارورڈ محسن کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا جبکہ ماری پور گرین کا واحد گول آدم نے اسکور کیا۔
فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سنیئر نائب صدر سید عثمان شاہ نے فاتح کلر اسٹار اور رنر اَپ ماری پور گرین کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی۔
اس موقع پر سیکریٹری ویسٹ رحیم بخش بلوچ،ممبر ایسٹ اجمل خٹک ،عمران قریشی ،حاجی سلطان علی ،رحمت بلوچ ،ممبر وسٹ رضا خان ،چیئر مین شہباز گرین عمر زادہ روغانی ،چوہدری اسرار ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ،نیشنل فٹ بال ریفری شمین خان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں فائنل میچ میں ریفری کے فرائض شمین خان لالا،محمد علی شاکااور فضل بلوچ نے انجام دیئے۔
جبکہ میچ کمشنر حاجی محمد سلیم اور عابد شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔