کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ضلع سائوتھ سمیت مختلف علاقوں میں شیشہ کیفے پر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق شیشہ کیفے پر چھاپوں کے دوران 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 15 کیفے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا دعوی ہے کہ کارروائیوں میں 100 سے زائد شیشوں کو تحویل میں بھی لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیشہ کیفوں کے خلاف مختلف علاقوں میں بھی کریک ڈائون شروع کیا جا رہا ہے۔ شیشہ کی فروخت میں ملوث ہوٹل کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات کے بعد کی جا رہی ہے۔