کراچی : شیر شاہ میں بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق

Bus Accident

Bus Accident

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پنکھا ہوٹل کے نزدیک حب سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت یونس بلوچ کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ حادثہ کے باعث دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔